وینوں میں تصادم ، خاتون سمیت 7افراد زخمی

دیپالپور (خصوصی رپورٹ) دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر 32 موڑ چوکی کے قریب دووینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار ایک خاتون اور6 مرد زخمی ہوئے جن میں سے خاتون کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ باقی زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سا ئوتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔