ن لیگ کے میاں نعمان ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چودھری ارسلان مدمقابل
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں اتوار 23 نومبر کو پولنگ ہوگی۔ انتخابات میں ن لیگ کے میاں نعمان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چودھری ارسلان کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔سمن آباد اور گلشن راوی کے علاقے نسبتاً صاف ستھرے اور بہتر سہولتوں سے مزین ہیں، جبکہ اس سے ملحقہ دیگر علاقے جیسے ملتان روڈ، بند روڈ، شیرا کوٹ، بکر منڈی، نگینہ کالونی اور بابو صابو بنیادی سہولتوں کے فقدان کا شکار ہیں۔