این اے 129 ، پی ٹی آئی امیدوار ارسلان احمد

حماد اظہر کا این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا باقاعدہ اعلان ارسلان ظہیر الیکشن لڑ ے گا ، اس پر کوئی جعلی مقدمہ نہیں ، حماد 
لاہور، اسلام آباد (کرائم روپرٹر ،خصوصی رپورٹ) رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ایکس پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے ارسلان احمد کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی انتخابی مہم کی انچارج میری ہمشیرہ ہوں گی۔رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے میرے والد کی خالی ہونے والی نشست پر ان کے بھانجے اور میرے کزن چودھری ارسلان ظہیر کو الیکشن لڑایا جائے۔حماد اظہر نے کہا کہ میرے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں اور نشست جیت کر حلف لینا بھی ممکن نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ارسلان کے والد 2020 میں کوویڈ سے انتقال کر گئے جس کے بعد میرے والد میاں اظہر مرحوم نے ان کی سرپرستی کی اور وہ انہیں اپنا دوسرا بیٹا تصور کرتے تھے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان پر 9 مئی کا کوئی جعلی مقدمہ بھی نہیں