میاں اظہر کی نشست پر این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا

 لاہور(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقے این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ای سی پی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا اور 6 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی عبوری فہرست 7 اگست کو جاری کی جائے گی اور 26 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔