ایک عالمی سائبر سکیورٹی کمپنی، نے حالیہ 11.11 سی کی خریداری سیل کے دوران آن لائن شاپنگ کرنے والوں کے لیے ایک اہم رپورٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے ممکنہ سائبر خطرات اور حملوں سے آگاہ کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے آن لائن خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے، سائبر جرائم بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور خاص طور پر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے صارفین سے حساس معلومات چوری کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
جعلی ویب سائٹس کا استعمال:
مشہور ای کامرس پلیٹ فارمز جیسے ایمیزون، لازادا اور دیگر برانڈز کی نقلی ویب سائٹس بنائی جاتی ہیں جو دیکھنے میں اصل لگتی ہیں، مگر ان کا مقصد صارفین سے ادائیگی کی مکمل تفصیلات لینا ہوتا ہے۔ بعد میں یہ سائٹس نہ تو آرڈر بھیجتی ہیں اور نہ ہی رقم واپس کرتی ہیں، جس سے صارفین کے بینک اکاؤنٹس خالی ہو جاتے ہیں۔
حملوں کا طریقہ کار:
یہ جعلی سائٹس اکثر ای میل کے ذریعے یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلنے والے مشتبہ اشتہارات کے ذریعے صارفین کو لنکس بھیجتی ہیں۔ یہ سائٹس بہت حقیقت پسندانہ ڈیزائن کی ہوتی ہیں، جس سے صارفین کو شک ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اور وہ بغیر تصدیق کے اپنی حساس معلومات درج کر دیتے ہیں۔
بڑا سیل ایونٹس اور خطرات:
کیسپر سکی کے سینئر آفیسر اولگا التوخووَا کا کہنا ہے کہ سیل کے دوران لوگ کم قیمت میں اشیاء حاصل کرنے کے لیے جلد بازی میں دھوکہ بازوں کا آسان شکار بن جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ یہ تصدیق کرنی چاہیے کہ ویب سائٹ اصل ہے، ای میل معتبر ہے اور کسی بھی مشکوک لنک یا اشتہار پر کلک نہ کریں۔
حفاظتی تدابیر:
آن لائن خریداری کے لیے علیحدہ بینک کارڈ استعمال کریں۔
اگر کسی مشکوک ویب سائٹ پر معلومات درج کر دی ہیں تو فوراً بینک سے رابطہ کریں۔
اپنی آن لائن بینکنگ اسٹیٹمنٹس باقاعدگی سے چیک کریں۔
خریداری سے پہلے ریویوز اور ریٹنگز کا جائزہ لیں۔
ویب سائٹ کے ایڈریس میں معمولی غلطیوں کو نظر انداز نہ کریں۔
اپنے آلات پر جدید سکیورٹی سافٹ ویئر جیسے کیسپرسکی پریمئیم انسٹال رکھیں تاکہ فشنگ اور جعلی سائٹس سے بچا جا سکے۔کیسپر سکی نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ صارفین اپنی آن لائن سکیورٹی کے لیے محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں تاکہ اپنی معلومات اور پیسے محفوظ رہ سکیں۔