فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری دھماکہ، 15 ہلاکتیں، امدادی کارروائیاں جاری

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری دھماکہ، 15 ہلاکتیں، امدادی کارروائیاں جاری

 فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر کے دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 اس واقعہ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جس کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا، جبکہ امدادی ٹیمیں بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری رکھا ہے۔ اس کے علاوہ، کمشنر راجہ جہانگیر انور کے مطابق، چار فیکٹریاں ایک دوسرے سے منسلک تھیں، جن میں سے ایک میں گیس لیکج کے سبب آگ لگی، جس نے دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعہ کے نتیجے میں 7 مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں چھ بچے، دو خواتین، دو بزرگ، اور فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کو اسپتال میں برن یونٹ میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ کچھ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد بھی ہو سکتے ہیں، اور اس لیے سرچ آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب بھی اس واقعہ کو مانیٹر کر رہے ہیں اور زخمیوں کو لاہور یا کراچی منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن ابھی تک ضرورت نہیں ہے کیونکہ تمام وافر ادویات اور طبی سہولیات موجود ہیں۔ اس حادثے سے ہونے والی تباہی اور انسانی نقصان ملک کے لیے ایک بڑا افسوسناک واقعہ ہے، اور حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔