واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے سب سے بڑے تارکین وطن حراستی مرکز میں درجنوں خلاف ورزیوں کے انکشاف نے زیرِ حراست افراد کے ساتھ سلوک پر سنگین سوالات کھڑے کر دئیے ، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں قائم کیمپ ایسٹ مونٹانا نامی حراستی مرکز میں ہونے والے معائنے کے دوران 49 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ یہ معائنہ امریکی ادارے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے دفتر نے فروری میں تین روز کے دوران کیا تھا، جس کی رپورٹ حال ہی میں جاری کی گئی