بزرگ شہری کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر 8ملزم گرفتار

مقدمہ درج ، 10 نامزد اور 10 نامعلوم ملز م شامل ،گرفتاریوں کیلئے چھاپے
بھاگٹانوالہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ کڑانہ کی حدود میں انسانیت بھی شرما گئی ، غریب بزرگ شہری پر جھوٹا الزام لگاکر سر،مونچھیں مونڈ نے ،منہ کالا کر کے گدھے پر بٹھا کر گھمانے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ میں 10 نامزد اور 10 نامعلوم ملز م شامل ہیں ، تھانہ کڑانہ پولیس نے 8 نامزد ملز موں کو گرفتار کر لیاجبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش اور انسانیت سوز واقعہ میں ملوث تمام ملز موں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔