سوڈانی شہر الفاشر قتل گاہ بن گیا، آر ایس ایف کے مظالم میں اضافہ

ایک لاکھ سے زائد لوگ الفاشر شہر چھوڑ کر قریبی شہروں اور کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے
الفاشر(آئی این پی ) سوڈان کا  الفاشر شہر ایک قتل گاہ بن چکا ہے جہاں سیٹلائٹ تصاویر اور گواہوں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف اجتماعی قبروں میں لاشیں دفن کر رہی ہے۔آر ایس ایف نے اکتوبر میں الفاشر شہر پر قبضہ کیا جس کے بعد سے یہ علاقہ انسانی مصائب کا مرکزبن چکا ہے، اقوام متحدہ نے الفاشر تک امداد اور رسائی بڑھانے کا مطالبہ بھی کر دیا، ایک لاکھ سے زائد لوگ الفاشر شہر چھوڑ کر قریبی شہروں اور کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔