شہر کے بعض حصوں میں دریائے نیل کے دوسرے کنارے کی طرف سے گولہ باری ہلاکتوں کا باعث بن گئی
خرطوم(آئی این پی)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے متصل جڑواں شہر میں سوڈانی فوچ اور پیرا ملٹری فورس میں شدید جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رضاکاروں کے مطابق گذشتہ روز وقفے وقفے سے شہر کے بعض حصوں میں دریائے نیل کے دوسرے کنارے کی طرف سے گولہ باری کی جاتی رہی، جو اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بن گئی، تاہم ان ریسکیو ورکرز نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ یہ گولہ باری کس کی طرف سے کی گئی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس گروہ سے تھا۔ریسکیو ورکرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ مقامی طور پر ان کے لئے فوری طبی سہولتوں کی فراہمی میں دقتیں پیش آئیں جبکہ ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز سر توڑ کوشش کے ذریعے زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔