بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا شیطان کا شکار کے نام سے آپریشن کا فیصلہ

 تمام شہری فوری طور پر امن و امان بحال کریں،بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس کی اپیل
 ڈھاکا (آئی این پی )بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ(شیطان کا شکار)  کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی افراد اور شیخ حسینہ مخالف طلبہ کے گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد آپریشن ڈیول ہنٹ شروع کیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مشترکہ فورسز کے تعاون سے آپریشن ڈیول ہنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکام کے مطابق غازی پور کے علاقے سمیت ملک گیر آپریشن شروع کیا۔ چیف ایڈوائزر محمد یونس نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امن و امان بحال کریں۔ انہوں نے شیخ حسینہ کے خاندان اور عوامی لیگ پارٹی سے منسلک املاک پر حملوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں پر ہونے والے حملے روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔