لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی پنشن، میڈیکل الا ئونس اور دیگر مراعات فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر لیسکو چیف اور دیگر متعلقہ حکام سے عملدر آمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے،جسٹس شاہد کریم نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ عدالت نے لیسکو چیف اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو توہینِ عدالت کی درخواست کا جواب جمع کرانے کے لیے مہلت بھی دے دی۔