حج 2026 کے لئے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

ایک لاکھ 18 ہزار عازمین حج نے ساڑھے 6 لاکھ روپے کی دوسری قسط جمع کرا  ئی
اسلام آباد(آئی  این پی )حج 2026 کیلئے سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کا انتخاب مکمل ہوگیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کیلئے  دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا،ایک لاکھ 18 ہزار عازمین حج نے ساڑھے 6 لاکھ روپے کی دوسری قسط جمع کرا دی ہے۔وزارت مذہبی امور نے سہولت کیلئے یکمشت کی بجائے دو اقساط میں رقم وصول کی،وزارت مذہبی امور نے درخواستیں قرعہ اندازی کے بغیر  پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پروصول کی تھیں۔