اسلام آباد (آئی این پی) سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری عازمینِ حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 اکتوبر تک واجبات کی ادائیگی لازمی مکمل کر لیں۔حج 2027 کے لیے درخواستوں کا عمل 17 اگست کو شروع ہوا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اعلان کیا تھا کہ پہلی قسط کے لیے درخواستیں اسی تاریخ سے وصول کی جائیں گی، جبکہ دوسری قسط اکتوبر میں جمع کرائی جائے گی