وصولی 3 تا 10 نومبر، فیملی روم والوں کو 2 لاکھ فی کس اضافی دینا ہونگے
قسط جمع کرواتے وقت پیکیج تبدیل ہوسکے گا بعد میں اسکی اجازت نہیں ہوگی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی کا سلسلہ نومبر سے شروع ہوگا۔ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے۔سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی ،حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے چھ لاکھ روپے فی کس وصول کئے جائیں گے۔ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنیوالوں کو 2 لاکھ فی کس اضافی لازمی جمع کرانا ہوں گے،ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے،حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکیج تبدیل کروا سکیں گے ،دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکیج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ،ذرائع کے مطابق دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی،منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکائونٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔