اسلام آباد (آن لائن) سرکاری عازمین حج کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ترجمان نے کہا کہ سرکاری عازمین کرام کو لازمی طور پر آج تک اپنی دوسری قسط جمع کروانی ہوگی تاکہ ان کی درخواست منسوخ نہ ہو