دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی

وزرات مذہبی امو پہلی قسط ان کے اکائونٹ میں واپس بھیج دے گی‘حج واجبات 14 بینکوں میں جمع ہوں گے
اسلام آباد (یواین پی)سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول  کی جائے گی ، دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی،  وزرات مذہبی امور ان کی پہلی قسط ان کے اکائونٹ میں واپس بھیج دے گی۔حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے۔