جامعات، اساتذہ، طلبہ، صنعت اور م ادارے مل کر ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہے ہیں، جو پاکستان کو عالمی صنعت میں نمایاں مقام دلائے گا
ٹیکنالوجی ملازمتیں ختم نہیں کرتی بلکہ ان کی نوعیت تبدیل کرتی ہے: وفاقی وزیر آئی ٹی کا راس ایکسپو 2026 کے کامیاب انعقاد پر اظہار اطمینان
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے راس ایکسپو 2026 کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روبوٹکس، آٹومیشن اور اے آئی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک کی جامعات، اساتذہ، طلبہ، صنعت اور مختلف ادارے مل کر ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہے ہیں، جو پاکستان کو روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کی عالمی صنعت میں نمایاں مقام دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز کے دوران منعقد ہونے والی راس ایکسپو 2026 میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد نمونے پیش کیے گئے، نمائش میں صنعتی آٹومیشن، مکینیکل روبوٹس، خودکار نظام، دفاعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ریسکیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے تیار کیے گئے روبوٹس، جدید نیویگیشن سسٹمز اور سمیولیٹرز نے شرکا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔