پاکستان زیتون کا مرکز بننے کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے: رانا تنویر

پاکستان کا موسم اعلیٰ  معیاری زیتون کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے:وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین  نے کہا  ہے  پاکستان زیتون کا مرکز بننے کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں نیشنل اولیو گالا میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسم اعلی معیار کی زیتون کاشت کرنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ زیتون کو اب ابھرتی ہوئی صنعت کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ زیتون سیکٹر سے ہزاروں کسانوں کو منافع بخش اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ روزگار میسر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون سے خوردنی تیل کی درآمد میں کمی اور دیہی معیشت میں اضافہ ممکن ہے۔