شہرمیںڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں

 شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شادمان میں ذکریا سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون۔مزنگ میں حمزہ سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،یربنس پورہ میں ثقلین سے 1 لاکھ 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔لیاقت آباد میں زاید عباس سے1 لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون,اسلام پورہ میں مومن علی سے 1 لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون،گوالمنڈی میں مبشر سے 1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھائونی اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد، لاری اڈا اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔