لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اکبری گیٹ میں ذیشان سے 1لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں فرقان سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں ظہور سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں مسعود سے 1لاکھ 10 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس سے گاڑی جبکہ راوی روڈ اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔