لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا ملزم کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا10 سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھاملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم زین کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیابچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں