پرتشدد احتجاج ،جلائوگھیرائو میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ان ایکشن

 لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کی جانب سے 9مئی ، 21ستمبر اور 5اکتوبر کے پرتشدد احتجاج اور جلا ئوگھیرا ئومیں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک بار پھرکریک ڈائون شروع کر دیا گیا۔ذرائع پولیس حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 9مئی21ستمبر اور 5اکتوبر کے پرتشدد احتجاج اور جلا ئوگھیرا ئومیں ملوث 92ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔زیر التوا ء گرفتاریاں مکمل کر کے ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کی شناخت کلوز سرکٹ فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بنا ء پر کی گئی ہے ،گرفتاریاں شاہدرہ، راوی روڈ ، بادامی باغ اور مناواں کے علاقوں سے کی گئیں۔