ویب ڈیسک:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کو کئی جانور تحفے میں دے دیے۔
روسی حکام کے مطابق صدر پیوٹن نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر شمالی کوریا کو درجنوں جانور تحفے میں دیے۔روسی حکام کے مطابق تحفے میں دیے گئے جانوروں میں 1 شیر، 2 ریچھ، 2 یاک، 5 سفید اعلیٰ نسل کے طوطے، مختلف اقسام کے 25 تیتر اور 40 بطخیں شامل ہیں۔