روسی صدر پیوٹن نے امریکی شہری کو تحفے میں نئی موٹر سائیکل دی

روسی صدر پیوٹن نے امریکی شہری کو تحفے میں نئی موٹر سائیکل دی

الاسکا: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حالیہ دورۂ امریکا کے دوران ایک امریکی شہری مارک وارن کو نئی یورال موٹر سائیکل تحفے میں دی۔

 روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ الاسکا میں پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں روسی سفارت خانے کے ملازم آندرے لیڈینیف نے اینکریج ہوٹل کی کار پارکنگ میں مارک وارن کو موٹر سائیکل کی چابیاں دیں اور کہا کہ یہ روسی فیڈریشن کے صدر کی جانب سے آپ کے لیے تحفہ ہے۔ مارک وارن نے خوشی سے یہ تحفہ قبول کیا اور کہا کہ یہ ان کی موجودہ موٹر سائیکل سے بہت بہتر ہے اور وہ اس حیرت انگیز تحفے پر بہت شکر گزار ہیں۔مارک وارن نے بتایا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روس پر عائد پابندیوں کے اثرات کے باعث ان کی پرانی موٹر سائیکل کی سروس اور اس کے اسپیئر پارٹس حاصل کرنا مشکل ہو گیا تھا، کیونکہ یورال موٹر سائیکل کا مینوفیکچرنگ پلانٹ یوکرین میں واقع ہے۔رپورٹرز نے یورال موٹر سائیکل کی تعریف کی، جس کی اصل فیکٹری 1941ء میں قائم ہوئی تھی اور یہ اپنی مضبوطی اور معیار کے لیے عالمی سطح پر مشہور ہے۔ماہرین کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف روسی صدر کی ذاتی توجہ کا مظہر ہے بلکہ امریکی شہریوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے اظہار کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔