بھارتی وزیر اعلیٰ کوسموگ کےمسئلہ پرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے :عظمیٰ بخاری

 بھارتی وزیر اعلیٰ کوسموگ کےمسئلہ پرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے :عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک:صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سموگ کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی درخواست کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سموگ ایک سرحدی مسئلہ ہے جو دونوں طرف موجود ہے، اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے سموگ سے متعلق مذاکرات کی باتوں کو مذاق میں اڑا دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مریم نواز کی سموگ ڈپلومیسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور والے کہتے ہیں ان کا دھواں لاہور جا رہا ہے، اور دہلی والے کہتے ہیں کہ ان کا دھواں دہلی جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ہمارا دھواں ہر طرف پھیل رہا ہے، اور جو آتا ہے وہ الزام ہم پر لگا دیتا ہے۔