پی ٹی آئی پختونخوا کے وسائل سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی : اختیار ولی خان

 عمران خان نے کہا تھا یہ ملک ٹوٹ جائے گا، یہ لوگ پاکستان کے وجود اور دو قومی نظریے پر حملہ آور ہیں 
اسلام  باد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے ۔ عمران خان نے کہا تھا یہ ملک ٹوٹ جائے گا،یہ لوگ پاکستان کے وجود اور دو قومی نظریے پر حملہ آور ہیں، پی ٹی آئی کے پی کے کے وسائل کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے، دھرنوں سے بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملنے والی ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا چوبیس نومبر کو پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، ان کا احتجاج سپانسرڈ ہوتاہے، 5 اکتوبر کے احتجاج پر خیبرپختونخوا حکومت نے 81 کروڑ روپے جاری کیے، صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کسی بھی جتھے کے کہنے پر قیدی کو رہا کیا جا سکتا ہے،ان کا کوئی بھی مطالبہ قابل عمل نہیں ہے،علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو بتا دیا ہے کہ کسی صوبے سے کوئی نہیں آرہا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ملتوی کرنے کا بھی کہہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کہا تھا یہ ملک ٹوٹ جائے گا۔یہ لوگ پاکستان کے وجود اور دو قومی نظریے پر حملہ آور ہیں۔ ان کے حق میں خط لکھنے والے امریکی  اراکین کانگریس ہم جنس پرست ہیں۔ انہوں نے کہا  بانی پی ٹی آئی میں مثبت رویوں کا خانہ خالی ہے۔