امریکی پاپ گلوکارہ نے اب تک اپنے گانوں کے استعمال پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان کے مقبول گانوں کو سیاسی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال کیے جانے پر ردعمل دے دیا۔گلوکارہ نے اب تک اپنے گانوں کے استعمال پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی، تاہم انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے گانوں کے ساتھ بنائی گئی متعدد ویڈیوز سے آڈیو ہٹوا دی ہے۔امریکی صدر کی ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی کئی ویڈیوز، جن میں گانے شامل ہیں، اب ٹک ٹاک پر میوٹ ہوچکی ہیں۔مداحوں کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیلر سوئفٹ کے اقدام کو سراہنا شروع کردیا۔دیگر مداحوں نے بھی ٹیلر سوئفٹ کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے براہ راست جواب دینے کے بجائے اپنے گانوں کے استعمال پر کارروائی کر کے ٹرمپ انتظامیہ کو مزید توجہ یا تشہیر حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔