واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمہ تعلیم کا سربراہ نامزد کردیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لنڈا میک میہن تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈا میک میہن نے 2009 میں امریکی سینیٹ کا انتخاب لڑنے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ دیا تھا۔قبل ازیں 2009 کے آغاز میں میک میہن کنیکٹیکٹ بورڈ آف ایجوکیشن کیلئے خدمات سرانجام دے چکی ہیں ،وہ کئی سال سیکرڈ ہارٹ یونی ورسٹی کنیکٹیکٹ بورڈ کی ٹرسٹی بھی رہ چکی ہیں ۔