ریسلنگ چیمپین : ،پولیس اتھلیٹس نے 3 میڈلز جیت لیے

لاہور(کرائم رپورٹر) 8ویں نیشنل ماس ریسلنگ چیمپین شپ 2025ء￿  میں پولیس اتھلیٹس نے 03 میڈلز جیت لیے۔ ماس ریسلنگ ایونٹ میں ملک بھر سے 18 ٹیموں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔  پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس اتھلیٹس نے 1گولڈ اور 2 برونز میڈل حاصل کیے۔ انسپکٹر ارم خانم نے ماسٹر کیٹگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اسی طرح تنویر واہلہ نے 105 کلوگرام کیٹگری میں برونز میڈل اپنے نام کیا جبکہ منیبہ امتیاز نے 75 کلوگرام کیٹگری میں برونز میڈیل جیتا۔ا?ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ماس ریسلنگ چیمپین شپ میں میڈل جیت کر محکمہ کا نام روشن کرنے والے پولیس اتھلیٹس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و صوبائی سطح پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ قومی کھیلوں میں مسلسل میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل ا?ئی جی فنانس عمران ارشاد اور چیف سپورٹس  آفیسر اطہر اسماعیل نے فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔