پیپلزپارٹی نے پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

 سینیٹر سلیم مانڈوی والا  کا  سپیکر قومی اسمبلی  کو خط ،  ارکان کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ  
جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا ارکان خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں:مانڈوی والا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی نے باضابط طور پر پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی  کی سربراہی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے  سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا جس میں پی اے سی ارکان کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔خط میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر ایاز صادق سے مدد بھی مانگ لی اور کہا  جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا