پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

 اسلام آباد(آن لائن ) پارلیمان کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور انسداد منشیات ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبرکی سربراہی میں کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور انسداد منشیات ڈویژن کے مالی سال 2022/23اور2023/24کے مالی حسابات اور آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔