پبلک اکائونٹس کمیٹی کا مہینے کیلئے شیڈول جاری

اسلام آباد(آئی این پی )پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 11 مارچ سے 15 اپریل تک کے دوران ہونیوالے اپنے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔شیڈول کے مطابق پی اے سی کے 9 اجلاس ہوں گے جس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق پی اے سی کے اجلاسوں میں این ڈی ایم اے، وزارت مواصلات، تجارت، خزانہ، کابینہ، ہاسنگ، ایچ ای سی، وزارت بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آبی ذخائر کی آڈٹ رپورٹس کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔پی اے سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو محکمانہ آڈٹ کمیٹی کے اجلاس لازمی طور پر منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی ہے تاکہ آڈٹ رپورٹس کے جائزے میں شفافیت اور مثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔