بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ ریکارڈ

 اکتوبر میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصد  اضافہ ہوا: ذرائع وزارت تجارت 
اسلام آباد(آئی این پی  )موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی باراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سیدرآمدات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں اور رواں مالی سال اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے بھارت سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کا  کہناہے کہ اکتوبر2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا اور اکتوبر 2024 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 3کروڑ 58 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ  اکتوبر2023 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز تھیں