ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایران سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق جولائی اور اگست 2026 کے دوران ایران سے پاکستان کی درآمدات 17 فیصد بڑھ کر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں درآمدات کا حجم 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران بھی پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں۔پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے دوران ایران سے ایک ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی درآمدات کیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ تھیں۔ مالی سال 2024-25 میں ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا