اسلام آباد (آئی ااین پی )ملک میں خام تیل کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہو گیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خا م تیل کی درآمدات پر 3.56ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7فیصد زیادہ رہا۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خا م تیل کی درآمدات پر 3.35ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔