جاپان نے چین اور روس کے عسکری الزامات کو مسترد کر دیا

جاپان نے چین اور روس کے عسکری الزامات کو مسترد کر دیا

جاپان نے چین اور روس کی جانب سے خود کو دوبارہ عسکری طاقت بنانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادمیر پوٹن نے ایک مشترکہ بیان میں الزام عائد کیا کہ جاپان تیزی سے دوبارہ فوجی طاقت بننے کی کوشش کر رہا ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جاپان کے ڈپٹی چیف سیکریٹری مساناؤ اوزاکی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین کو اپنی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں سے متعلق خدشات دور کرنے چاہئیں، جبکہ روس کو یوکرین پر حملہ بند کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان اپنی سلامتی اور دفاعی حکمت عملی بین الاقوامی قوانین اور آئینی حدود کے اندر رہ کر ترتیب دے رہا ہے۔واضح رہے کہ جاپان اور چین کے تعلقات گزشتہ برس اس وقت مزید کشیدہ ہوگئے تھے جب جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے تائیوان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ چین کی جانب سے طاقت کے استعمال کی صورت میں جاپان اپنی اجتماعی دفاعی پالیسی استعمال کر سکتا ہے۔ اس بیان پر بیجنگ نے شدید ردعمل دیا تھا۔