میلانیا ٹرمپ کا الزامات مسترد، ایپسٹین سے تعلق کو بے بنیاد قرار دے دیا

میلانیا ٹرمپ کا الزامات مسترد، ایپسٹین سے تعلق کو بے بنیاد قرار دے دیا

امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام جیفری ایپسٹین کے ساتھ جوڑنا سراسر بے بنیاد اور کردار کشی کے مترادف ہے۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خلاف پھیلائی جانے والی باتیں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔میلانیا ٹرمپ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ ایپسٹین اسکینڈل کے متاثرین کے لیے کھلی سماعت کی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے ان کے حوالے سے جعلی تصاویر اور من گھڑت بیانات گردش کر رہے ہیں، جس سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نہ تو وہ ایپسٹین کی متاثرہ تھیں اور نہ ہی انہوں نے کسی ملاقات میں کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق وہ اپنے شوہر سے اس وقت ملیں جب ایپسٹین سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔میلانیا ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں ایپسٹین کے جرائم یا متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں کبھی کوئی علم نہیں تھا اور وہ اس معاملے کا حصہ نہیں رہیں۔