قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ آئے ، قرارداد اسی ہفتے امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کی جائیگی
واشنگٹن(آئی این پی ) ایران پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف امریکی سینیٹ نے ایران کے گرد قائم ناکہ بندی ختم کرنے اور امریکی فوجی دستوں کو واپس بلانے کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔عالمی سیاست اور معیشت پر اثرانداز ہونے والے اس فیصلے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں اس حساس معاملے پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ آئے۔میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ سینیٹ کا یہ فیصلہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف غیر مقبول جنگی حکمتِ عملی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے