ایران کی آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے ، امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی ختم کرنے ،30 روز میں مزاکرات کی تجویز

 جنگ بندی، ایرانی تجاویز مسترد ٹرمپ 
ایران نیامریکی منصوبے پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوایا ،امریکا کا 20 سال تک یورینیم افزود گی روکنے ، جوہری تنصیبات ختم کرنے کا مطالبہ مسترد ،مجھے یہ پسند نہیں ، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول: امریکی صدر
 واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جواب قابلِ قبول نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ابھی ابھی ایران کے نام نہاد نمائندوں کاجواب پڑھا ہے، مجھے یہ پسند نہیں ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول! اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ۔اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا جواب ثالث پاکستان کے زریعے واشنگٹن کو موصول ہو گیا ہے، ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز کا تفصیلی جواب بھجوا دیا۔امریکی اخبار کے مطابق ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ایران نے امریکا کا 20 سال تک یورینیم افزدوہ نہ کرنے کا مطالبہ مستردکردیا ہے جبکہ ایران کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے کی تجویز ہے۔ایران نے امریکی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران کی جوہری معاملات پر آئندہ 30 روز میں مذاکرات کی تجویز ہے، ایران نے جوہری تنصیبات ختم کرنے کا امریکی مطالبہ بھی مسترد کردیا۔ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوایا تھا، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجوزہ منصوبے کے مطابق اس مرحلے پر مذاکرات جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہوں گے۔