راولپنڈی (ویب ڈیسک):پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو:
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ:بھارت کی جانب سے نور خان ایئر بیس سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔اس کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دفاعی کارروائی کی اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے اہم نکات:
پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان رابطے کا مؤثر نظام موجود ہے۔پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال ہے۔پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات سے متعلق مکمل شفافیت اختیار کی، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا بھارت بھی اتنی ہی دیانتداری سے کام لے رہا ہے؟
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق:
7 مئی کو بھارت نے یکطرفہ میزائل حملہ کیا۔پاکستان نے صرف دفاعی اقدامات کیے اور کسی قسم کی جارحیت سے گریز کیا۔پاک فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔پاکستان نے سیزفائر کا احترام کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جب کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔