بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فوج نے 12 ڈرونز مار گرائے: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فوج نے 12 ڈرونز مار گرائے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی دراندازی کی کوشش ایک بار پھر بری طرح ناکام بنا دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس اور ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، اٹک اور راولپنڈی کے علاقوں میں ڈرونز بھیجے۔ لاہور کے قریب ہونے والے ایک ڈرون حملے میں پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے، جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 12 ڈرونز کو مار گرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی بھی ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔