کینال روڈ، ییلو لائن منصوبے کی تیاری

کینال روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے سے چائنہ اور ابوظہبی کی طرز پر شہریوں کوتیز رفتارسستی سفری سہولت ملے گی 
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ کینال روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبہ ییلو لائن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔ جدید آر ٹی سسٹم کے تحت شہریوں کو نئی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے آئندہ مالی سال میں مزید 450 الیکٹرک بسیں چلانے کی بھی نوید سنا دی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھاکہ کینال روڈ پر اب شہریوں کو جدید اور منظم پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسرہو گی،حکومت نے چائنہ اور ابوظہبی کی طرز پر ییلو لائن چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو آر ٹی سسٹم کے تحت کام کرے گی۔ یہ میگا پراجیکٹ مئی 2026 تک مکمل کیا جائے گا اور کینال روڈ پر سفر کرنے والوں کو محفوظ، تیز رفتار اور سستی سفری سہولت فراہم کرے گا۔ منصوبے کے تحت علیحدہ لینز اور الیکٹرک بسیں استعمال کی جائینگی جو ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائیں گی۔ منصوبہ شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔دوسری جانب لاہور میں الیکٹرک بسوں کے نظام کو بھی مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق اس وقت شہر میں 27 الیکٹرک بسیں روٹ پر موجود ہیں آئندہ مالی سال مزید 450 بسیں چلائیجائینگی جن سیناصرف شہر میں ماحولیاتی آلودگی کم ہو گی بلکہ شہریوں کو آرام دہ اور جدید سہولیات سے آراستہ ٹرانسپورٹ میسر آئے گی۔ منصوبے کے تحت تمام بسیں سولر یا گرین انرجی سے منسلک چارجنگ سٹیشنز سے چلائی جائینگی۔