لاہور ( کرائم رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور کے حوالے سے پہلا اجلاس ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ہوا جس میں ٹرانسپورٹ، نیسپاک، ایپا، ایل ڈی اے اور سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے پر بریفنگ اور اس کے مختلف تکنیکی معاملات اور سٹڈی پر گفتگو کی گئی۔ بلال اکبر خان نے متعلقہ حکام کو ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے تمام ابتدائی مراحل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اس سے لاکھوں لوگوں کو جدید اور بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔