نیویارک(آئی این پی)ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ فضا میں حادثے کا شکار ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کا اسپیس کرافٹ اپنی پرواز کے کچھ ہی منٹوں بعد ہی فضا میں دھماکے سے پھٹ گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کا نیکسٹ جنریشن میگا راکٹ بحرِ اوقیانوس کے اوپر گلف آف میکسیکو کے پاس سے گزرتے ہوئے اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب اس کے پاس سے گزرنے والی ایئر لائنز کو اس سے ٹکرانے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کا رخ تبدیل کیا گیا۔