لیسکو کی ٹیم گارڈن ٹاؤن میں بجلی کے میٹرز کی چیکنگ کر رہی تھی،دھماکے سے اہلکارندیم جھلس کر زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی کا میٹر دھماکے سے پھٹ گیا، ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دھماکے سے چیکنگ کرنے والی ٹیم کا کارکن ندیم جھلس گیا ۔لیسکو کی ٹیم گارڈن ٹاؤن میں بجلی کے میٹرز کی چیکنگ کر رہی تھی۔چیکنگ کے دوران میٹر میں اچانک دھماکا ہو گیا،میٹر میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، زخمی ندیم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا