ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

 گارڈن ٹائون میں کار کی ٹکر سے حنا زخمی،ڈرائیور لڑکی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ، لیاقت آبا د میں بھی لڑکی زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق قینچی سٹاپ فیروزپور روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ٹریکٹر تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی جو کنسٹرکشن کمپنی کا ملازم تھا۔علاوہ ازیں گارڈن ٹائون کے علاقے برکت مارکیٹ کے قریب حنا نامی لڑکی سڑک عبور کر رہی تھی کہ کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی،دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ کار ڈرائیور زخمی لڑکی کو جنرل ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ لیاقت آبادچھوٹی پھاٹکی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے لڑکی زخمی ہو گئی پولیس کے مطابق 23سالہ نیہا مسیح سڑک پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔متاثرہ لڑکی طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے دونوں واقعات کی مزید کارروائی شروع کردی