ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

 لاہور ( کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ گجومتہ میں فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں 30سالہ ڈرائیوررضوان ولد حسن اپنی ٹریکٹر ٹرالی تلے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جو لاش کو تدفین کیلئے اپنے آبائی گائوں لے گئے۔