نیاز بیگ سے 2 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی نیاز بیگ پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق ملزم فیصل سے 1460 گرام چرس اور ملزم ارشد سے 260 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم ٹھوکر اور ہنجروال کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے۔