لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ کے علاقے میں 24سالہ نوجوان نے زہریلی کھا کر خودکشی کر لی بتایا گیا ہے کہ شیراکوٹ یوسف نگر میں 24سالہ سفیان نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی